سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارشیں، حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے

سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارشیں، حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے
سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارشیں، حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے

  

کراچی، کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  مون سون کے باعث موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی ہے ، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو   گئے ،جبکہ قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جبکہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے ، متاثرہ اضلاع میں ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، بدین، قمبر شھداد کوٹ شامل ہیں، نوشہرو فیروز، خیرپور، مٹیاری اور سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،

شدید بارشوں میں تباہی سے بچنے اور آگاہی کے لیے مساجد میں اعلانات کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -