سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ ،  ٹاپ سیکرٹ  دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ ،  ٹاپ سیکرٹ  دستاویزات قبضے میں ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ ،  ٹاپ سیکرٹ  دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں 

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ  امریکی ایف بی آئی نے  ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر 11 دستاویزات قبضے میں لیں جنہیں عدالت میں  کھولا گیا تو کچھ دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ کے الفاظ درج تھے  یعنی وہ صرف سرکاری دفاتر میں ہونی چاہئیں تھیں ۔

امریکی ایف بی آئی کے مطابق  ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے  سے متعلق جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا شک گزرنے پر  مارا گیا ۔

دوسری جانب سابق  صدر کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے کچھ ڈیمو کریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -