شادی کے 54 برس بعد بچے کی پیدائش پر 70 سالہ والد اور 75 سالہ والدہ خوشی سے نہال 

شادی کے 54 برس بعد بچے کی پیدائش پر 70 سالہ والد اور 75 سالہ والدہ خوشی سے نہال 
شادی کے 54 برس بعد بچے کی پیدائش پر 70 سالہ والد اور 75 سالہ والدہ خوشی سے نہال 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت میں شادی کے  54 سال بعد جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش پر 70 سالہ والد اور  75 سالہ والدہ خوشی سے نہال ہو گئے ۔

"ایکسپریس  نیوز" کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں  ایک معمر جوڑے کے ہاں شادی کے  54 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی ،  زچہ بچہ دونوں صحتمند ہیں جبکہ بچے کا وزن قریب ساڑھے تین کلو بتایا جا رہاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق معمر جوڑا ہریانہ بارڈر کے قریبی علاقے  میں رہائش پذیر ہے ،  بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا پر  جوڑے کو  مبارکباد دی جا رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -