امریکہ کا  سندھ سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد  کا اعلان 

امریکہ کا  سندھ سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد  کا ...
امریکہ کا  سندھ سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد  کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ نے سندھ  سمیت دیگر صوبوں کیلئے 1 ملین ڈالرز امدا د کا اعلان کر دیا ،  امدادی رقم سے  سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق  گزشتہ روز وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ، ملاقات میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سمیت تعلیم اور شعبۂ صحت سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور میں یو ایس ایڈ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفیر نے  کہا کہ  امریکی حکومت  نےپاکستان کو موجودہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے1 ملین ڈالر زکی نئی گرانٹ کا اعلان کیا  ہے ، یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (USAID)کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی اور کنسرن انٹرنیشنل کے ذریعے یہ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیز کی جلد بحالی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

امریکی سفیر  نے کہا کہ  امریکی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں  جبکہ ہمارے دل سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ ہیں ۔ اسی جذبے کے تحت  امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ  نئی فنڈنگ جلد بحالی کی جدو جہد  کیلئے مدد گار ثابت ہو گی ۔ امریکی حکومت پاکستان  کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں ، عالمی برادری کے ساتھ مل کر بحالی کیلئے کام کرے گی ۔ ملاقات میں کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب ، قاسم نوید قمر اور رسول بخش چانڈیو  بھی موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -