شہباز گل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

شہباز گل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی
شہباز گل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -