امریکی سازش کے بیانیے پر آج بھی قائم ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت کا امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ لینے کے بعد بیان آگیا

امریکی سازش کے بیانیے پر آج بھی قائم ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت کا امریکہ سے 36 ...
امریکی سازش کے بیانیے پر آج بھی قائم ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت کا امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ لینے کے بعد بیان آگیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ سے 36 "ہیلتھ وہیکلز"  کا تحفہ لینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا بیان آگیا ، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی امریکی سازش کے تحت رجیم چینج کے بیانیے پر آج بھی قائم ہے۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق  ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف  نے کہا کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر کی ملاقات کے دوران کوئی ویڈیو کال نہیں ہوئی،عمران خان سے بات کرنے کے لیے امریکی سفیر کو پشاور آنے کی کیا ضرورت تھی؟، امریکی سفیر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سفارت خانے سے بھی فون کر سکتے تھے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکی سفیر نے سرکاری سطح پر صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کی، یہ عمران خان کے امریکی سازش کے بیانیے کو سپوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا حکومت کو امریکہ کی جانب سے  36 "ہیلتھ وہیکلز "کا تحفہ دیا تھا  ۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکی حکومت یو ایس ایڈ کے تحت گاڑیوں کی فراہمی پر فخر محسوس کر رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -