ملاقات کیلئے کئی گھنٹے ہوٹل میں انتظار کے بیان کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان تکرار، کھری کھری سنادیں

ملاقات کیلئے کئی گھنٹے ہوٹل میں انتظار کے بیان کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا ...
ملاقات کیلئے کئی گھنٹے ہوٹل میں انتظار کے بیان کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان تکرار، کھری کھری سنادیں
سورس: Instagram

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان ان دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے،  اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں  اُروشی نے بظاہر رشبھ  پنٹ کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام 'RP' ہے نے مجھ سے ملنے کیلئے  ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر 'RP' مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔

  اُروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے  تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے۔انٹرویو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر نے جمعرات کے روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی جسے انہوں نے بعد میں ہٹا دیا تھا۔

 رشبھ پنٹ نے اپنی سٹوری میں بظاہر  اُروشی روٹیلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں،  میرا پیچھا چھوڑ دو بہن'۔

رشبھ پنٹ کی یہ انسٹاگرام سٹوری وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر کو جواب دیا۔

اُروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

واضح رہے کہ ایک بار اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

مزید :

تفریح -