انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی،شیخ رشید

انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی،شیخ رشید
انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی،شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے ،   انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ  وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہونے کے باوجود پنجاب میں ضمنی الیکشن ہار گئے ، اب قومی اسمبلی کی  9 نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے ، نواز شریف اب واپس آئے یا نہ آئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں ، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،  ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،10کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔

شیخ رشید احمد نے رات  11 بجے لال حویلی سے خطاب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -