حدیقہ کیانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کیے

حدیقہ کیانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کیے
حدیقہ کیانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کیے
سورس: @instagram/hadiqakianiofficial

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کے اپنی قابلیت کے بل پر انڈسٹری میں ایک مقام رکھتی ہیں، گزشتہ روز گلوکارہ نے اپنی سالگرہ کے دن اپنی والدہ کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کیے،جس نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی لاکھوں دل کی دھڑکن ہیں، اداکارہ نہ صرف اپنی صلاحتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنی فلاحی سرگرمیوں میں بھی اپنا کام سرانجام دیتی ہیں۔ گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ خوبصورت لمحات کو اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔

وائرل ویڈیو میں گلوکارہ اپنی والدہ خاور کیانی جو کے بستر پر موجود ہیں اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے نقل و حرکت نہیں کر سکتی ، ان کے ساتھ محبت اور شفقت کے شہد جیسے الفاظ سے اپنی والدہ  کی تعریف کرتی ہیں۔ ماں اور بیٹی کے درمیان ان خوبصورت لمحات نے صارفین کے دلوں میں گھر کر لیا ۔ گلوکارہ کی پوسٹ کے نیچے صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں بہت سی دعائیں دی جا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -