تصویر میں موٹا دکھانے پرعراقی اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمے کا اعلان کر دیا

تصویر میں موٹا دکھانے پرعراقی اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمے کا اعلان کر ...
تصویر میں موٹا دکھانے پرعراقی اداکارہ نے برطانوی اخبار پر مقدمے کا اعلان کر دیا

  

 بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان "ایناس طالب "کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی جریدے’ اکنامسٹ ‘ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، 

غیر ملکی خبر رساں ادارے "واشنگٹن پوسٹ "کے مطابق اداکارہ ایناس طالب نے برطانوی اخبار اکنامسٹ پر اپنی موٹی تصویر شائع کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انہیں موٹا دکھایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ انگلش جریدے "اکنامسٹ "نے جولائی کے اواخر میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس کی ہیڈ لائن تھی ’’عرب دنیا میں خواتین مردوں سے زیادہ موٹاپے کا شکار کیوں ہوتی ہیں“ اور اس تحریر میں ایناس طالب کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -