شہباز شریف وفاقی امور میں مصروف جبکہ حمزہ بیرون ملک ہیں ، شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی 

شہباز شریف وفاقی امور میں مصروف جبکہ حمزہ بیرون ملک ہیں ، شوگر ملز اور آشیانہ ...
شہباز شریف وفاقی امور میں مصروف جبکہ حمزہ بیرون ملک ہیں ، شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنسز کی سماعت ہوئی ، جہاں عدالت کو بتایا گیاکہ شہباز شریف وفاقی امور میں مصروف جبکہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق  حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ، مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی امور میں مصروف ہیں جبکہ حمزہ شہباز  بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے ،عدالت کی جانب سے ایک روزہ حاضری کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

 عدالت نے رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا  جبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز  پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -