ایف آئی اے نے عمران خان سے پارٹی کے تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس  اور ڈونرز کی تفصیلات مانگ لیں  

ایف آئی اے نے عمران خان سے پارٹی کے تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس  اور ...
ایف آئی اے نے عمران خان سے پارٹی کے تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس  اور ڈونرز کی تفصیلات مانگ لیں  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کے تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور عطیات دینے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق  ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھا  جس میں  پارٹی کے تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات، فنڈز دینےوالے تمام غیر ملکی ڈونرز کی تفصیلات  اور پارٹی فنڈز کی آڈٹ رپورٹ 2ہفتے میں فراہم کرنے کا کہا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہاگیا کہ پارٹی کو چندے کے طور پر ملنے والی اراضی کی تفصیلات بھی فراہم کریں ، پارٹی کا فراہم کردہ ریکارڈ 1996 سے 2022 تک ہونا چاہئے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے تمام   آفس ہولڈرز کے نام اور شہریت کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -