" کچھ لوگ انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر انہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں" تصویر شیئرکرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے دل کی بات کہہ دی

" کچھ لوگ انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر انہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں" تصویر ...
سورس: @instagram/syedabushraiqbal

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اسلامک سکالر و میزبان ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر عامرلیاقت اور  بچوں کی تصویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ زندگی میں بچھو ثابت ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف میزبان سیدہ بشریٰ اقبال عامرلیاقت کی پہلی و سابقہ اہلیہ ہیں۔ سیدہ بشریٰ نے  انسٹاگرام سٹوری پر  سابق شوہر عامرلیاقت اور اپنے دونوں بچوں کی پرانی یادیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" کچھ لوگ زندگی کے لیے بچھو ثابت ہوتے ہیں، انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر انہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں"۔سیدہ بشریٰ نے مزید لکھا ہے کہ" اِن تینوں چہروں کی ہنسی بھی بچھو کھا گئے ہیں"۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔سیدہ بشریٰ اقبال سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ہیں، ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور تھیں جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ستارہ ہیں جبکہ انکی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -