پی ٹی آئی کی لاہور میں مفت اشتہاری مہم ،پی ایچ اے کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پی ٹی آئی کی لاہور میں مفت اشتہاری مہم ،پی ایچ اے کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ...
پی ٹی آئی کی لاہور میں مفت اشتہاری مہم ،پی ایچ اے کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹیمرز اور بڑے بورڈ لگا دیئے،اشتہاری مہم کا ایک پیسہ بھی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )کو ادا نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی "سماء"کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کی اہم شاہراہوں جیل روڈ، فیروز پور روڈ ، مال روڈ گلبرگ میں پول پر بورڈ لگائے گئے ہیں ،اشتہاری مہم لگانے کیلئے سرکاری فیس ادا کرنا ضروری ہے، پی ایچ اے نے پول پڑ سٹیمرز لگانے کا ریٹ بھی طے کر رکھا ہے ،لیکن فلیکسزکی فیس بھی جمع نہیں کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فی سٹیمرز ریٹ 6500روپے ہے، بی کیٹیگری کے روڈ پر فیس 2500سے 4500روپے تک ہے ،سی کیٹیگری کی شاہراہوں پر ریٹ فی پول 1650روپے ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ایچ اے سارے معاملے سے لاعلم نکلے،جبکہ مارکیٹنگ آفیسر پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اشتہاری مہم کے پیسے ادا نہیں کرتی ،اس لیے بغیر اجازت فلیکسز آویزا ں کرنے پر ہٹا دیئے جاتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -