پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 14ارب 37کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 14ارب 37کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا
 پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 14ارب 37کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا

  

  لاہور(اپنے نمائندے سے)غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی  میں 14 ارب 37 کروڑ ٹیکس اکٹھا کیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی میں 10ارب 48کروڑ ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس وصولیاں 37.1 فیصد زیادہ رہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو رواں مالی سال کے لئے 190 ارب ٹیکس محصولات کا ہدف دیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی گزشتہ3 برسوں سے کامیابی سے ٹیکس ہدف عبور کرتی آ رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں اتھارٹی نے 170 ارب کا ہدف عبور کیا تھا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کہا کہ اس کامیابی کے باوجود پی آر اے کی کارکردگی میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،پی ار اے کی عوام دوست سٹریٹجی بتاتی ہے کہ پی آراے درست سمت میں چل رہی ہے اور اس کی ٹیم رواں مالی سال کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -