صدر مملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

 صدر مملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا
 صدر مملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  یوم آزادی پر  قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا ، سزاؤں  میں کمی آئین کےآرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ‏سزاؤں میں کمی کااطلاق سزائےموت،جاسوس، گینگ ریپ ،  بینک ڈکیتی،ریاست مخالف سرگرمیوں، اغواکےمجرمان پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت  نے وزیرِ اعظم  کی تجویز پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -