نائجیرین خاتون کی اپنی شادی پر بھارتی دلہن کی طرح سجنے سنورنے کی ویڈیو وائرل

نائجیرین خاتون کی اپنی شادی پر بھارتی دلہن کی طرح سجنے سنورنے کی ویڈیو وائرل
نائجیرین خاتون کی اپنی شادی پر بھارتی دلہن کی طرح سجنے سنورنے کی ویڈیو وائرل
سورس: @instagram/neha_waraich_grover_nwg •

  

ابوجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجرین خاتون اپنی شادی کے دن بھارتی دلہن کی طرح سجنے سنورنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک نائیجرین خاتون کی اپنی شادی کے دن بھارتی دلہن کے روپ  میں سجنے کی  ویڈیو  انٹرنیٹ پر وائرل  ۔ بھارتی میک اپ آرٹسٹ نیہا وڑائچ گروور نےاپنے انسٹاگرام پر  اپنی شادی کے دن بھارتی دلہن کا بہروپ دھارے نائیجرین خاتون کا کلپ شیئر کیا ، جو بڑی تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ویڈیو میں نائیجیرین خاتون کو ہندوستانی عروسی لباس میں ملبوس بھارتی روایتی میک اپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔نیہا وڑائچ نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ "ایک افریقی لڑکی کو ایک ہندوستانی دلہن کے طور پرتیار کرنا میرا خواب تھا۔ میں اس کے لیے ایک افریقی ماڈل کی تلاش میں تھی، اور پھر مجھے یہ حقیقی دلہن مل گئی "۔

 نیہا نے کہاکہ " میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس کے بڑے دن کے لیے اسے گڑیا بنانے کا موقع ملا "۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -