ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ رکی پونٹنگ نے بڑی پیشگوئی کر دی

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ رکی پونٹنگ نے بڑی پیشگوئی کر دی
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ رکی پونٹنگ نے بڑی پیشگوئی کر دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں آسٹر یلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے فاتح سے متعلق پیشگوئی کی ہےکہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن میں اس میچ میں بھارت کو سپورٹ کروں گا"۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022   میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں،آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے،  ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -