راجہ ریپسٹار کا نیا  نغمہ تاقیامت پاکستان جاری کر دیا گیا

راجہ ریپسٹار کا نیا  نغمہ تاقیامت پاکستان جاری کر دیا گیا
 راجہ ریپسٹار کا نیا  نغمہ تاقیامت پاکستان جاری کر دیا گیا

  

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار راجہ ریپسٹار کا نیا  نغمہ تاقیامت پاکستان جاری کر دیا گیا۔نغمے میں پاکستان فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے جابرانہ قبضے کے باوجود پاکستان کے سنگ جشن آزادی منانے پر خراج عقیدت پیش گیا ہے۔

ملی نغمے کا آغاز "یہ پرچم ہمارا لہراتا رہے، یہ وطن یونہی جگمگاتا رہے" کے الفاظ سے ہوتا ہے۔اس  حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکار " راجہ ریپسٹار " کا کہنا تھا کے وہ اپنے نغموں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی نمائندہ آواز ہیں۔ اس ہی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کی فرمائش تھی کہ جشنِ آزادی پاکستان پر ایک نغمہ جاری کیا جائے جس میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی عوام دونوں کا ذکر شامل ہو۔ اس کے جاری ہوتے ہی مقبوضہ وادی میں اسے کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

راجہ ریپسٹار نے مزید کہا کہ ہم سب کو اس آزاد فضا میں جشنِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ وادی کے عوام کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے اللّٰہ انہیں جلد آزادی کی نعمت سے نوازے ۔ آمین۔ 

مزید :

قومی -