ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  

قونیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی یکجہتی گیمز میں ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوا دیا،ارشد ندیم نے 88.55 کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ترکیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں پہلی باری میں ارشد ندیم نے 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے، یہ ہی ان کی بہترین تھرو رہی ،اس کے بعد کی تین باریوں میں انہوں نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ 6 دن کے اندر ارشد ندیم کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے انہوں نے گزشتہ اتوار کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا،ارشد ندیم نے گزشتہ سال امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا جب کہ 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی وہ طلائی تمغے کے حقدار ہوئے تھے۔2017 میں باکو میں ہونیوالے اسلامک گیمز میں ارشد نے برانز میڈل جیتا تھا،اپنی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا جھنڈا لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور سٹینڈ میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید :

قومی -کھیل -