"آج ایسا اعلان ہوگا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ جائیں گی " فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعویٰ

"آج ایسا اعلان ہوگا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ جائیں گی " فیاض ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج رات کے جلسے میں ایسا اعلان ہوگا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے  عمران خان کو ایسی عزت دی ہے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے بعد  پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے ،  آج ہاکی سٹیدیم میں غیرت و خود داری کا اعلان ہوگا ، آج حقیقی آزادی کا اعلان کیا جائے گا،  ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں ، ہماری تحریک جاری رہے گی ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گورے انگریزوں کے بعد آج ہمارے سروں پر کالے انگریز مسلط ہیں ،  عمران خان نے انجمن غلامان  امریکہ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -