سدرہ بتول نے ڈراموں میں نظرنہ آنے کی وجہ بتادی

سدرہ بتول نے ڈراموں میں نظرنہ آنے کی وجہ بتادی
سدرہ بتول نے ڈراموں میں نظرنہ آنے کی وجہ بتادی

  

لاہور (آئی این پی )پاکستانی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس دوران ایک انسٹاگرام صارف کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں، اب سے بس میں اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ایسا ڈرامہ بنتا ہے جو کہ اسلام سے متعلق ہو تو میں ضرور کروں گی۔ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ اچانک آپ کی زندگی میں اتنا بڑا بدلا کیسے آیا؟ ابھی حال ہی میں تو آپ فوٹو شوٹ کر رہی تھیں۔

اس سوال کے جواب میں سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی کسی بھی لمحے آ سکتی ہے، آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ حجاب میں کام نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

مزید :

تفریح -