نعمان اعجاز نے وزن کم کرنے کیلئے مداحوں سے آسان طریقہ پوچھ لیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے وزن کم کرنے کے حوالے سے اپنے مداحوں سے آسان طریقہ پوچھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ۔ تصویر میں اداکار جم میں موجود ہیں اور زمین پر لیٹے ہوئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے سے ورک آوٹ کے بعد کافی تھک گئے ہیں۔ نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "اپنے خوابوں کو کبھی ادھورا مت چھوڑیں، ہمیشہ سوتے رہیں"۔اداکار نے مزید لکھا کہ" اف ،یااللہ کوئی اور آسان طریقہ ہے وزن کم کرنے کا"۔ اداکار نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ "ورزش آپ کو متحرک رکھتی ہے، میرے نقشے قدم پر مت چلیں"۔نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔
View this post on Instagram