" قائدین کے بیانیے اور پارٹی کی خدمت  پر اپنی توانائیاں مرکوز کریں" اسحاق ڈار کی کارکنان کو ہدایت

" قائدین کے بیانیے اور پارٹی کی خدمت  پر اپنی توانائیاں مرکوز کریں" اسحاق ڈار ...

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدرمحمد اسحاق ڈارنے   ایک خط میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے تمام کارکنوں کو ہدایت  کی ہے کہ وہ اس وقت قائدین کے بیانیے اور پارٹی کی خدمت  پر اپنی توانائیاں مرکوز کریں اور آپس میں مل جل کر، اتحاد و اتفاق سے اپنے وطن اور پارٹی کے لئے کام کریں-

  اسحاق ڈار کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویسے تو متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ باڈی کے عہدیداران کے 10اگست 2022 کودو سال پورے ہو چکے ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی اور یو اے ای کی دیگر ریاستوں کے عہدیداران کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ نیا نوٹیفکیشن آنے تک پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی کام کرتے رہیں-   

مزید :

تارکین پاکستان -