بارسلونا میں  گن پوائنٹ پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا 

بارسلونا میں  گن پوائنٹ پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا 
بارسلونا میں  گن پوائنٹ پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا 

  

 بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) ساحلی  علاقے ولا اولمپیکا میں گزشتہ روز اسلحہ کے زور پر  ٹریفک سگنل پر کھڑے  پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ٹریفک سگنل پر کھڑا تھا جب ڈاکوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈیوٹی پر ہے  جیسے ہی ٹیکسی ڈرائیور نے  جواب دینے کے لئے شیشہ نیچے کیا تو چوروں کی جانب سے آتشیں اسلحہ نکال لیاگیا اور  تمام قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔

ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق اس سے سب کچھ چھین لیاگیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -تارکین پاکستان -