زندگی گزارنے کیلئے مر د ضروری نہیں : عروہ حسین

زندگی گزارنے کیلئے مر د ضروری نہیں : عروہ حسین
زندگی گزارنے کیلئے مر د ضروری نہیں : عروہ حسین
سورس: @instagram/urwatistic

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی خوبرو اور معروف اداکارہ عروہ حسین کا اپنے حالیہ انٹرویو میں کہناہے  کہ" زندگی گزارنے کیلئے مرد ضروری نہیں ہے"۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ معروف اداکارہ عروہ حسین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم گلوای ٹی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ا پنی زندگی اور معاشرے کی سوچ کے چند پہلوسامنے رکھے۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو کہا کہ" ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کیلئے مرد کی ضرورت پڑتی ہے" ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ" اگر کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا ہے ، تو غلط نہیں ہے مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے"۔

اداکارہ  عروہ حسین نےدوران  انٹرویو میں آج کل کے ڈراموں اور سکرپٹس کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ" اگر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر ڈرامہ بنا لیا جائے تو اَن گنت نوٹسز آجاتے ہیں, حالانکہ آپ اس ڈرامے میں بچوں اور ان کے والدین کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی آپ کے ساتھ کچھ برا کرنے کی کوشش کرے تو جواباً آپ کو کیا کرنا چاہیے"۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ" ہم نے ڈراموں میں مارپیٹ کو جائزاور محبت کی صورت قرار دیا ہے,جو کہ غلط ہے"۔

واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین کے اس انٹرویو پر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -