ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے جس میں باپ کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل کر دیا جائے ، مصدق ملک 

ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے جس میں باپ کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا ...
ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے جس میں باپ کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل کر دیا جائے ، مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے جس میں  باپ کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل قرار دیدیا جائے مگر ساڑھے چار سو کنال اراضی لینے کے بعد کسی کو فائدہ پہنچایا جائے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مصدق ملک نے کہا کہ ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے جس میں نواز شریف سے یہ کہا جائے کہ آپ بیٹے سے تنخواہ لے سکتے تھے مگر آپ نے  10 ہزار درہم یعنی تین ہزار ڈالر تنخواہ نہیں لی ، اس لئے آپ صادق و امین نہیں رہے ،  آپ تاحیات نا اہل ہو گئے ہیں ، آپ وزیر اعظم نہیں رہ سکتے  نہ پارٹی کے صدر رہ سکتے ہیں اور نہ ہی سیاست کر سکتے ہیں  لیکن دوسری جانب وہ شخص ہے جس پر الزام ہو کہ وہ کسی سے ساڑھے چار سو کنال اراضی لے کر اسے فائدہ دے ، عارف نقوی سے تین ملین پاؤنڈ لینے کے بعد اسے  250 ارب روپے کا فائدہ دیا ہو ، ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے ۔ 

وزیر مملکت  نے کہا کہ ایک نظام میں  شاہد خاقان عباسی کو  9 مہینے تک موت کی کال کوٹھہری میں رکھا جائے ، رانا ثناء اللہ پر 20 ، 22  کلو ہیروئن ڈال دی جائے لیکن آپ سے پوچھا بھی نہ جائے کہ فارن فنڈنگ کیوں لی ؟، ہمارے یہ  انکوائری کی سٹیج پر گرفتار ہوئے ، مریم  نواز کا انکوائری کی سٹیج پر  45 دن کا ریمانڈ ہوا ، وہ  پھر جیل گئیں  اور  آپ سے پوچھا بھی  نہ جائے ، آپ کو صرف دو دن کے بعد چھوڑ دیا جائے اور ریمانڈ ختم کر دیا جائے ، یہاں  دو دن میں بغاوت پر اکسانے کی انکوائری ہو گئی مگر  وہاں  ایسا فاؤنٹ  جو ایم ایس میں موجود نہیں اس کی ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق انکوائری 45 دن تک  نہ ہوسکی ۔

مصدق مملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں ایک لابنگ فرم ہائر کی ہے جس کا نام فیٹن گروپ ہے ، یہ  فرم امریکہ میں ، امریکی سینیٹ و دیگر جگہوں پر پی ٹی آئی کا مقدمہ  درج  لڑے گی ،  پی ٹی آئی کے مطابق  امریکہ ایسا ملک ہے جس نے  پاکستان کا آئین سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ، حکومت الٹائی ،  اب اسکی فرم ہی ان کا مقدمہ لڑے گی ، گوگل پر سرچ کریں کہ اس فرم کا مالک کون ہے ، یہ شخص اس تحریک کا بانی ہے  جس نے کہا تھا کہ تمام ممالک جن کے پاس ایٹم بم ہے  ان سے واپس لے لیا جائے صرف امریکہ کے پاس رہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -