صدر کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے، شرجیل میمن کا الزام

صدر کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے، شرجیل میمن کا ...
صدر کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے، شرجیل میمن کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایک مافیا کی صورت دے دی ہے، صدر کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے ۔ 

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان عوام کو امریکہ کے خلاف اکسا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب  خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے خرچ کر کے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں،امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا ہے ، عمران خان دہرے معیار کا عالمی آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پرچم لگائے جا رہے ہیں،  عمران خان اور پی ٹی آئی سازشوں سے باز آجائیں،فارن فنڈنگ انکوائریز سے بھاگنے کے لیے پی ٹی آئی کو اسٹے آرڈرز مل رہے ہیں،   پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ اقتدار عوام کے لیے ڈراؤنا خواب تھا۔