پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی دینے والے 26ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی دینے والے 26ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا ...
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی دینے والے 26ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرنے والے 26ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر لیا گیا ہے،جبکہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا 12ایس ایچ اوز کو معطل کرنے کا دعویٰ بھی غلط نکلا ہے ،کسی بھی ایس ایچ او کو معطل نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ 25مئی کے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے 12ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کسی بھی ایس ایچ او کو معطل نہیں کیا گیا ،ایس پی عہدے کے تمام افسران بھی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں کسی کو معطل نہیں کیا گیا ،نجی ٹی وی کی رپور ٹ کے مطابق 16اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پنجاب اسمبلی کے سارجنٹ آٹ آرمز نے درج کرایا تھا جو کہ پی ٹی آئی کیخلاف بنا تھا لیکن مبہم ایف آئی آر کی وجہ سے وہی کیس اب مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کیخلاف استعمال ہو رہا ہے ، رانا مشہود اور عطااللہ تارڑ کے گھر چھاپہ 16اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس پر  ہی مارا گیا ہے اور اسی کیس میں عطا ءاللہ تارڑ کو تھانے میں طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -