سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے نوجوان کی شناخت ظاہر کردی گئی 

سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے نوجوان کی شناخت ظاہر کردی گئی 
سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے نوجوان کی شناخت ظاہر کردی گئی 
سورس: Twitter/@SalmanRushdie

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ روز ایک مسلم نوجوان نے سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کی طرف سے اس 24سالہ ہادی مطار نامی نوجوان کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نوجوان ایرانی حکومت کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتا تھا۔ اس نے 75سالہ ملعون کے جسم میں 15بار خنجر گھونپا۔
 "میل آن لائن" کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے مسٹر رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے اوراس کی قوت گویائی بھی متاثر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق 33سال قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے ملعون کے قتل کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔ اتنے عرصے بعد ہادی مطار نے ملعون پر حملہ کیا اور اسے جہنم واصل کرنے کی کوشش کی۔ یہ حملہ نیویارک کے نواحی علاقے میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔واضح رہے کہ ملعون بھارتی نژاد ہے اور اس نے 1988ءمیں گستاخانہ کتاب لکھی تھی۔اس کتاب کی اشاعت کے بعد مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔