اپنی شاگردکیساتھ جنسی تعلق قائم کرنیوالے استاد کو سزا ہوگئی 

اپنی شاگردکیساتھ جنسی تعلق قائم کرنیوالے استاد کو سزا ہوگئی 
اپنی شاگردکیساتھ جنسی تعلق قائم کرنیوالے استاد کو سزا ہوگئی 

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں دو دہائیاں قبل اپنی 17سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والے 49سالہ ٹیچر کو بالآخر سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس وقت سکاٹ کورکزنسکی نامی یہ ٹیچر عمر کی 30کی دہائی میں تھا جب ایک روز اس نے طالبہ کو اپنے آفس میں بلایا اور وہاں اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ اس کے بعد وہ اسے پارٹیوں میں بھی لیجاتا رہا اور مختلف مواقع پر اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کرتا رہا۔

آسٹریلوی شہر میلٹن کے ایک ہائی سکول میں پڑھانے والے سکاٹ نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ طالبہ کو کئی فٹ بال میچوں اور پارٹیوں میں بھی لے گیا تھا۔اس کا طالبہ کے ساتھ تعلق طالبہ کے سکول سے چلے جانے کے کئی ماہ بعد تک بھی قائم رہا اور وہ ملتے رہے۔اس لڑکی نے، جس کی عمر اب 37سال کے لگ بھگ ہے، 2017ءمیں سکاٹ کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ عدالت نے سکاٹ کو 19ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -