ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا فیصلہ

  

 ملتان( ڈیلی پاکستان آن لائن  ) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں  والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین سٹرننگ کمیٹی والڈ سٹی پراجیکٹ وایم پی اے ندیم قریشی بھی موجود تھےڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ شہر کے تاریخی دروازے، عمارات اور خونی برج کی مستقل اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا کیونکہ شہر اولیاء کی تاریخی حیثیت بحال کرکے سیاحت کو فروغ دیاجاسکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اس شہر کی تاریخی تہذیب کو متعارف کرانا ناگزیر ہے پہلے مرحلے میں خونی برج اور حرم گیٹ پر قائم ویٹنگ ایریاز کو مزید بہتر کرینگے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دمدمہ و ملحقہ پارکوں میں خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنائی جائے جبکہ پی ایچ اے اندرون شہر میں خصوصی بیوٹیفکیش مہم کا آغاز کرے۔قبل ازیں ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر نے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی عزم کا اظہارِ کیا ہے۔تاریخی ورثوں کی حفاظت بطور پاکستانی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ترقی کے سفر میں مکمل معاونت فراہم کرینگے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -