شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
سورس: File

  

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ میر علی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -FATA -وزیرستان -