رحیم یار خان میں خوفناک حادثہ ، منی بس پر ٹرالر الٹ گیا، 13افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں خوفناک حادثہ ، منی بس پر ٹرالر الٹ گیا، 13افراد جاں بحق
رحیم یار خان میں خوفناک حادثہ ، منی بس پر ٹرالر الٹ گیا، 13افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیروزہ میں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیروزہ مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی بس سڑک پر گڑھے میں پھنس گئی تھی اورگڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر الٹ گیا۔

 واقعہ پیش آنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کی کوشش کی تاہم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس پر ریسکیو 1122 نے کرین کے ذریعے ٹرک کو وین سے ہٹایا اور زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ واقعے کے بعد رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کی جگہ پر بڑی تعداد میں عوام اور ریسکیو اہلکار موجود ہیں اور ٹرک کو وین سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری ٹرک گرنے کی وجہ سے مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔