خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کی خبریں، کالعدم ٹی ٹی پی نے بیان جاری کردیا

خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کی خبریں، کالعدم ٹی ٹی پی نے بیان جاری کردیا
خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کی خبریں، کالعدم ٹی ٹی پی نے بیان جاری کردیا
سورس: File

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واضح کیا ہے کہ ان کا خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی  کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ سوات میں مستقل طور پر موجود ہیں، حالیہ ویڈیوز پراپیگنڈا کیلئے پھیلاکر عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا جا رہا ہے۔عوام اس قسم کے پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے  بھتہ خوری کو اپنے مقاصد کے خلاف قرار دیتے ہوئے ایک رابطہ نمبر بھی فراہم کیا ہے جس کے ذریعے اس قسم کی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوات سے ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی تھیں جن میں مسلح افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ دعوے بھی کیے جا رہے تھے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے مقامی لوگوں سے بھتہ خوری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اپنے بیان میں بات کی تھی۔ اس کے علاوہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف سوات میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -