"اس کو لبرل فاشزم کہتے ہیں" حامد میر نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لے لیا

"اس کو لبرل فاشزم کہتے ہیں" حامد میر نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن حامد میر نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حامد میر نے پاکستان کے حوالےسے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستان لفظ  کی وجہ تسمیہ بیان کی۔ حامد میر کے مطابق  لفظ پاکستان میں

P سے مراد پنجاب

A  سے مراد افغانیہ (کے پی کے)

K سے مراد کشمیر 

I سے مراد اسلام

S سے مراد سندھ

TAN سے مراد بلوچستان ہے

حامد میر کی اس پوسٹ پر محمد تقی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا "حامد میر صاحب کے شکمِ اقدس میں بھی ایک چھوٹی سی، پاکیزہ سی داڑھی ہے جو وقتاً فوقتاً بڑھ کر منصۂ شہود پر آجاتی ہے۔"

ناقد کو جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا "جس کے پاس دلیل نہیں ہوتی وہ آپکی طرح بد تمیزی پر اتر آتا ہے ، داڑھی کی تو ہین کر کے یا میرا مذاق اڑا کر آپ جس ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسے لبرل فاشزم کہا جاتا ہے،  میرے پاس تو دلیل بھی ہے اور تاریخی حوالہ بھی ہے ، آپ کے پاس صرف نفرت اور انتہا پسندی ہے۔"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -