تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) تربت میں کرش پلانٹ پر فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مزدور کرش پلانٹ پر کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔جاں بحق مزدوروں کا تعلق ملتان سے بتایا گیا ہے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا۔