ڈی جی خان ، یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ڈیرہ غازی خان (آئی این پی ) ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے 2 اساتذہ پر زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کا مقدمہ لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، اس کے علاوہ ملزمان کےخلاف متاثرہ طالبہ کے والد کو دھمکانےکا ایک اور مقدمہ بھی درج ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور دونوں اساتذہ کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی تھی۔