مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ،نگران وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ نہ ہو سکا

مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ،نگران وزیراعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات میں بھی بے نتیجہ رہی ،صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار کا کہنا تھا آج ہماری دوسری ملاقات تھی، کوشش ہے ایسا نام سامنے آئے جو سندھ کے عوام کے لیے کام کر سکے۔

ان کا کہنا تھا نگران وزیراعلیٰ کیلئے درجنوں نام موجود ہیں جن پر مشاورت کے لیے وقت درکار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے جو نام دیے ہیں اس پر مشاورت کریں گے، جی ڈی اے کی جانب سے بھی نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دیے گئےہیں، کوشش ہو گی کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے۔
رعنا انصار کا کہنا تھا ہماری لیڈر شپ مشاورت کے بعد کل نام دے گی، جو نام ملے گا وہ ہم کل پیش کریں گے، کل وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہو گی اور امید ہے نام فائنل ہو جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا نگران وزیراعلیٰ کے لیے تمام نام قابل احترام ہیں، جتنے یہاں مائیک لگے ہیں اتنے نام دیے گئے ہیں، اگر کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -