پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نیا کپتان کون ہوگا؟جانیے

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نیا کپتان ...
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نیا کپتان کون ہوگا؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ  کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے10ویں ایڈیشن میں سعود شکیل کو کپتان کا بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 میں کپتانی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی رائلی روسوو کو تبدیل کرنے اور سعود شکیل پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے سعود شکیل سے کپتانی سے متعلق دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔سعود شکیل سے چند معاملات کی وجہ سے کپتانی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تاہم، اب معاملات حل ہوگئے ہیں اور ان کی کپتانی کا اعلان جلد متوقع ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کو ہٹا کر رائلی روسوو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنایا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -