ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روز گار کے حوالے سے ابھی کچھ خاص کامیابی نہیں مل رہی مگر صورتحال بتا رہی ہے زائچے کی کہ آئندہ چند روز میں اس میں کسی طرف سے اچانک بڑا فائدہ ملنے کی بڑی امید موجود ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ ان دنوں اپنے خانگی معاملات میں جاری کشیدگی سے ہٹ کر صرف روز گار پر توجہ دیں گے وہ اپنے لئے انشاء اللہ اچھا فیصلہ ہی کریں گے اور جن لوگوں نے نیا کام کرنا ہے شروع کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جب تک اپنے پرانے معاملات سے نجات نہیں حاصل کرتے اس وقت تک آپ کسی بھی کام میں خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے ان دنوں آپ کا دل کسی اور جانب لگا ہوا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں جس پیشکش ملنے کی امید ہے اگر آپ اس کو پکڑ لینے میں کامیاب ہو گئے تو وارے نیارے ہو جائیں گے اگر لاپرواہی کی تو ایک اچھا فائدہ آپ کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے خیال رہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں اور سچی توبہ سے کام لیں ان شاءاللہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے کچھ مصیبتیں تو آپ کی اپنی لائی ہوئی ہیں آپ حالات چیک کریں اندازہ ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جب تک جکڑن ختم نہیں ہو گی حالات بھی بہتر نہ ہو سکیں گے اس لئے آپ اس کو ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ بہتری بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صدقے کا عمل جاری رکھیں ہو سکے تو استخارے کی مدد سے چلیں ابھی کسی معاملے میں بڑا فیصلہ مت لیں ان دنوں بلا وجہ کی ٹینشن میں آئے ہوئے ہیں اور مزید غلطیاں نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے اب صورتحال بدل رہی ہے اور بہتری کی امید ہے مگر اولاد اور گھر بڑی ذمہ داری ہے۔ اس طرف سے لاپرواہی مہنگی پڑ سکتی ہے آپ اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر چلیں گے تو بہتری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ ایک جگہ سے ٹھوکر کھا کر بار بار وہی غلطی کریں گے تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے اس بار آپ کو اپنی اصلاح کرنی ہے۔ اور دل کو خاص طور پر اپنے قابو میں ضرور رکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
استخارے کی مدد سے چلیں زائچہ بتا رہا ہے کہ شاید آپ کا راستہ ٹھیک نہیں ہے اور حالات بھی نازک ہیں اور اندرون خانہ مخالفت بھی آپ کو تنگ کر سکتی ہے خیال کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس راستے پر آپ میں اس کے بارے میں غور تو کریں بہت کچھ ماضی کا آپ کے سامنے آ جائیں گا۔ ان دنوں اگر بچ گئے تو پھر آئندہ کے لئے زندگی کا رخ ہی تبدیل ہو جانے کی امید ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مایوسی سے باہر آئیں حالات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے بس اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو ہر طرح کی مشکل سے آپ کے لئے آسان اور سیدھا دکھا دے گا۔ توکل کی ضرورت۔