پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی میں بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

آج نیوز کے مطابق  نیب لاہورنے ریفرنس واپس لینے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی۔پنجاب یونیورسٹی میں بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر مجاہد، خان راس، دیبہ اختر، حسن مبین سمیت دیگر کو بطور ملزم نامزد کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریفرنس کا جائزہ لیا، ملزمان کے خلاف شوائد موجود نہیں ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔