مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو گھر جا کر شاندار تحفہ دیدیا 

مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو گھر جا کر شاندار تحفہ دیدیا 
مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو گھر جا کر شاندار تحفہ دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے قومی ہیرو اور پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنےوالے ارشد ندیم کو انعامات ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ارشد ندیم کو پہلا انعام پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طرف سے موصول ہوا ہے۔

پیر کو پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل خصوصی طور پر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر گئے جہاں انہوں نے قومی ہیرو اور فخر پاکستان اولمپیئن ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا۔

پاکستان کے مذہبی اسکالر نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے لیے 40 سال بعد انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ہمیت عطا فرمائے اور اپنے کھیل میں مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

فخر پاکستان ارشد ندیم نے مولانا طارق جمیل کے انعام، ان کی محبت، خلوص اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ محنت کریں گے۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے فخر پاکستان ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، اس کے علاہ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر ارشد ندیم کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

قومی -