کرپٹ حکومت نے کرپشن ڈرائی کلین کرنے کیلئے گڈگورننس کمیٹی بنائی،گورنر خیبرپختونخوا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ کرپٹ حکومت نے کرپشن ڈرائی کلین کرنے کیلئے گڈگورننس کمیٹی بنائی،گڈگورننس کمیٹی اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی وزیر نے ان کے خلاف چارج شیٹ دی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا،ان کاکہناتھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت ہر چیز کے نرخ لگے ہیں،صوبے میں تاریخ کی سب سے بدترین کرپشن ہورہی ہے، ہمیں تو ریاست نے بتایا تھا کہ 9مئی واقعات میں کون ملوث ہیں،جو بھی 9مئی واقعات میں ملوث ہوں، انہیں سزا ملنی چاہئے۔