لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جیولن پھینکنے والے مشہور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی غیر معمولی اتھلیٹک صلاحیتوں، بے تحاشا دولت اور شاندار طرز زندگی سے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔
ابھی حال ہی میں نیرج چوپڑا نے پیرس 2024 اولمپکس میں 89.45 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت میں ان کے چرچوں کے بعد میڈیا پر نیرج کی مجموعی دولت اور آمدنی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ ساڑھے 4ملین ڈالر یعنی 37 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج کی آمدنی کے سلسلے مختلف ذرائع سے اخذ کیے گئے ہیں، جیسے کہ بین الاقوامی مقابلوں سے حاصل کردہ رقم، مختلف برانڈز سے معاہدے اور بھارتی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر کے طور پر ان کی تنخواہ ملا کر تقریباً 30 لاکھ روپے بن جاتی ہے۔ تاہم، سب ملا کر ان کی سالانہ آمدنی 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
نیرج چوپڑا پانی پت کے قریب واقع کھنڈرا، ہریانہ میں ایک شاندار 3منزلہ بنگلے کے قابل فخر مالک ہیں، ان کی یہ شاندار رہائش گاہ اپنی خوبصورتی سے ان کی نمایاں کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔کاروں کی کلیکشن کے طور پر نیرج کے پاس ( رینج روور اسپورٹ مالیت 2 کروڑ ، ) فورڈ مستنگ جی ٹی 93 لاکھ سے زائد بھارتی روپے ) ٹویوٹا فورچیونر مالیت33 سے 51 لاکھ ) اور 12 لاکھ مالیت کی بائیکس ہیں۔
اپنے متاثر کن ذخیرے کے علاوہ، وہ ایک مہندرا XUV 700 کے مالک بھی ہیں، جو انہیں مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا کے ساتھ ساتھ مہندرا تھر نے تحفے میں دی تھی۔نیرج چوپڑا کے پاس کاروں کے مجموعے کے علاوہ 2ہیوی بائیکس بھی ہیں، ہارلے ڈیوڈسن 1200 روڈسٹر جس کی قیمت تقریباً 11 لاکھ روپے ہے، اور بجاج پلسر220 ایف جس کی قیمت 1 لاکھ روپے سے زائد ہے۔