ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ
ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔