جامعہ بنوریہ میں جشن آزادی پر کل  یوم استقلال تقریب اور  شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا

Aug 13, 2024 | 01:04 PM

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جامعہ بنوریہ میں کل  یوم استقلال تقریب ہو گی اور  شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔
میڈیا کوآرڈنیٹر جامعہ بنوریہ عالمیہ  کے مطابق بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں کل 14اگست کو   حب الوطنی سے لبریز  یوم استقلال کی تقریب ہو گی   جس میں جامعہ بنوریہ میں   زیر تعلیم مختلف ممالک و مسالک کے  غیر ملکی طلباء کی جانب سے جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی  ،تقریب میں  پرچم کشائی ہو گی  ۔ تقریب میں شہر بھر سے  معزز شخصیات  شرکت کرٰیں گی ۔تقریب کے بعد شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں