9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا ...
9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور 4500 میں سےبقایا ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مفر ملزمان کی گرفتاری کیلئےاے آئی ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی جبکہ فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ذائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی 9مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید :

قومی -