پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا،ارشد ندیم

پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا،ارشد ندیم
پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا،ارشد ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ  14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا۔ جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے۔پلیئرز کی حوصلہ افزائی سے اس میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ 14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔اب تک کئی ریکارڈ قائم کیے۔ اللّٰہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے، بھائی نے کہا کہ کرکٹ چھوڑو ایتھلیٹکس میں آ جاؤ۔ میں نے جیولین تھرو 2012 سے شروع کیا، پہلے کوچ نے کہا کہ ایتھلیٹکس میں صرف جیولین تھرو کرو۔

مزید :

کھیل -