پشاور میں دوستی نہ کرنے پر خواجہ سراءکا قتل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ سرا ءگل غٹئے کو دوستی نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، 31 سالہ خواجہ سراء کا تعلق خیبر پختونخوا ضلع مردان سے ہے جو کہ 4 اگست کی رات کو میوزک فنکشن کے بعد گھر واپسی جا رہی تھی۔اس دوران رات کے ڈیڑھ بجے اسے ہشت نگری تھانے کے قریب گولیاں مار دی گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہوئی جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
"ایکسپریس نیوز "کے مطابق شی میل ایسوسی ایشن پختونخوا کی صدر آرزو نے کہا ہے کہ آئے روز خواجہ سراؤں کو قتل کر کے لاشیں پھینک دی جاتی ہیں جبکہ ملزمان کو سزا نہیں ملتی۔
آرزو نے بتایا کہ رواں سال اب تک خیبر پختونخوا میں ہمارے 7 خواجہ سرا ءقتل کیے جا چکے ہیں گل غٹئے کی جدائی پر کمیونٹی سخت نالاں ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران خیبر پختونخوا میں تقریباً 137 خواجہ سرا ءقتل کیے جا چکے ہیں جن میں سے صرف ایک ملزم کو سزا ہوئی۔خواجہ سراؤں کیساتھ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے۔
خواجہ سرا ءکو سڑک پر گولیاں مارنے کے حوالے سے اے ایس پی ہشت نگری محمد علی نے "ایکسپریس ٹربیون "کو بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے کیس میں 2ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔